8 مئی، 2025، 10:10 AM

ایران سے معاہدہ مشکل نہیں ہے، صدر ٹرمپ

ایران سے معاہدہ مشکل نہیں ہے، صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ تہران کے ساتھ معاہدہ کرنا کوئی مشکل کام نہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے ایک مضبوط اور قابل اعتماد معاہدہ ممکن ہے۔ امریکہ کے پاس ایسے ماہرین موجود ہیں جو اس معاہدے کی تصدیق کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کا مقصد ایک قابل اعتماد اور ٹھوس معاہدہ ہے، لیکن اگر ایسا معاہدہ نہ ہو سکا تو پھر صرف دو راستے بچتے ہیں۔

ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام پر پرانے الزامات دہراتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اگر معاہدہ نہ ہوا، تو یا تو ان کے جوہری تنصیبات کو نرمی سے ختم کیا جائے گا یا طاقت سے تباہ کردیا جائے گا۔

ٹرمپ کے اس بیان کو ایران کے خلاف ایک بار پھر سخت موقف کے طور پر دیکھا جارہا ہے، جس کا مقصد ممکنہ طور پر تہران کو دباؤ میں لانا ہے تاکہ وہ مغرب کے مطالبات مان لے۔

News ID 1932501

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha